[ad_1]
لاہور: پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ چوہنگ کے علاقے میں 7سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچے کی شناخت فاہد کے نام سے ہوئی ہے اور ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہو رنے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔
ادھر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم کبیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے ہوئے بس اسٹینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
[ad_2]
Source link