[ad_1]
کراچی: لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں چار خواتین کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم بلال اپنی حقیقی ماں کا بیٹا ہے جس نے واقعے سے 15 دن قبل تیز دھار چھری خرید کر گھر میں چھپادی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو اس بات پر غصہ تھا کہ اسکی والدہ نے اسکی طلاق کرادی تھی، ملزم بلال اپنا گھر چھوڑ کر کسی اور مقام پر منتقل ہوگیا تھا اور 15 دن سے اپنے گھر جانا شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 17 اور 18 اکتوبر کی شب ملزم بلال نے موقع پاکر پہلے اپنی ماں، بہن، بھانجی سمیت 4 خواتین کو گلے میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور آلہ قتل سمت موقع سے فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزم کے ہاتھ میں خون کے نشانات تھے اور شلوار میں بھی خون لگا ہوا تھا، ہمیں بہت سارے شواہد ملے جو تمام جمع کرلیے گئے ہیں، ملزم سزا سے نہیں بچ سکتا۔
واقعے کی ایف آئی آر باپ محمد فاروق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں ملزم بلال کو نامزد کیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی ۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
[ad_2]
Source link