45

فارم ہاؤس پرپانی پینے آنے والا 7 سالہ بچہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق

[ad_1]

مفرور ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:فائل

مفرور ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:فائل

 لاہور: فارم ہاؤس پرپانی پینے کے لیے آنے والا بچہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کرکٹ کھیلنے کے دوران 7 سالہ بچہ پانی پینے فارم ہاؤس پر گیا۔ گارڈ ملزم نذیر نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا۔ ملزم نے چند روز قبل بھی بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور محلے داروں کے دیکھنے پر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کرلیا۔ مقدمے میں گارڈ نذیر سمیت 2 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں