38

بنی گالا میں دو افراد کے قتل اور دو کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

[ad_1]

فوٹو : اسلام آباد پولیس

فوٹو : اسلام آباد پولیس

  اسلام آباد: بنی گالا میں دو افراد کے قتل اور دو بچوں کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم سجاد الرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ڈی آئی جی سید علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہےکہ ملزم نے 27مئی 2024 کو عامر عزیز اور حاسن کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل جبکہ انس اور حمید کو زخمی کر دیا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں