[ad_1]
مریخ پر ناسا کی خلائی گاڑی ’پرسیورنس مارس روور‘ نے سیارے کے چاند فوبوس کی ایک ڈرامائی فوٹیج حاصل کی ہے جو کہ اصل میں مریخ پر سورج گرہن کا منظر ہے۔
مریخ کا چاند فوبوس سورج کے روبرو آتا دکھائی دیتا ہے جس سے سورج گرہن ہوتا ہے۔
یہ مشاہدات سائنسدانوں کو مریخ کے چاند کے مدار کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں اور اس کی کشش ثقل مریخ کی سطح پر کس طرح کھینچاؤ پیدا کرتی ہے جس سے سیارے پر کرسٹ اور مینٹل کی تشکیل کرتی ہے۔
مریخ پر 397ویں دن پرسیورنس نے Mastcam-Z کیمرے سے سورج گرہن کے اس منظر کو ریکارڈ کیا جو 40 سیکنڈ سے کچھ زیادہ دیر تک رہا۔
یہ سورج گرہن ہماری زمین سے دکھنے والے سورج گرہن سے بہت چھوٹا تھا کیونکہ فوبوس زمین کے چاند سے تقریباً 157 گنا چھوٹا ہے۔ مزید برآں یہ مریخ کے دوسرے چاند ڈیموس سے بھی چھوٹا ہے۔
[ad_2]
Source link