30

26 ویں آئینی ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلی بلوچستان

اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میر سرفراز بگٹی

اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میر سرفراز بگٹی

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی ایک بہت بڑی جیت ہوئی ، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے انتھک جدوجہد و محنت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 26 ویں ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آئین بھٹو کی امانت ہے اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی کام کردکھایا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں