[ad_1]
عمان: ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
عمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم 48 اور روحیل نذیر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی، زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز کو اپنے پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ بدھ کو متحدہ عرب امارت کیخلاف کھیلیں گے۔
[ad_2]
Source link