36

خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

[ad_1]

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ 

خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کے لیے خیبرپختونخوا وزرا تننخواہوں، الاؤنسز اور استحقاقات 1975 کا ترمیمی بل تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت وزرا کو سرکاری رہائش کی تزئین و آرائش کے لیے خرچے کی حد دس لاکھ روپے مقرر کردی گئی جس میں قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجٹر بھی خریدے جاسکیں گے۔

وزرا کو اپنی رہائش گاہ میں سکونت اختیار کرنے کی صورت میں دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ملے گا،  ترمیمی بل کے مطابق جن وزرا کو سرکاری رہائش گاہ فراہم نہیں ہوتی سرکاری رپائش گاہ کے ملنے تک حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ بھی دیا جائے گا۔

ترمیمی بل کی ذیلی دفعہ 2 اور 3 کے مطابق وزیر سرکاری رہائش گاہ خالی کرتے وقت تمام سامان کی فہرست محکمہ ایڈمنسٹریشن کو فراہم کرے گا۔

ذیلی دفعہ چار کے تحت ایک وزیر اپنے گھر میں رہائش اختیار کرتا ہے تو اسے گھر کی مد میں ماہانہ دولاکھ روپے کرایہ ادا کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں