53

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو ‘گرین سگنل’ دیدیا

[ad_1]

پاکستان اگلے برس شیڈول ایونٹ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان اگلے برس شیڈول ایونٹ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اگلے برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی جس میں یقین دلایا گیا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دی گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چئیرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے

قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنالے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں