[ad_1]
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی پلئینگ الیون میں کوئی پاکستانی پلیئر جگہ نہیں بناسکیں۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کوئی پلئیر آئی سی سی کی پلئینگ الیون میں حصہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
2024 ایڈیشن کے اختتام پر ایونٹ کی بہترین ٹیم چنی گئی، چیمپئین نیوزی لینڈ اور رنر اپ جنوبی افریقہ سے 3،3 جبکہ انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور آسٹریلیا کی پلیئر شامل ہوئیں۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بن گئی
منتخب الیون میں کپتان لیورا وولڈورٹ کے ساتھ تزمین برٹز، ڈینیلی وائٹ ہوج، امیلیا کیر، ہرمن پریت کور، دیندرا ڈوٹن، ایفی فلیچر، نگارسلطانہ، روزمیری مائر، میگن سشٹ، نون کولیکو میلابا شامل ہیں، ایڈن کارسن 12 ویں پلیئر ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین نیوزی لینڈ کے وارے نیارے
آئی سی سی منتخب کردہ ٹیم میں 7 ممالک کی نمائندگی موجود تھی تاہم کوئی پاکستانی پلئیر شامل نہیں تھی۔
[ad_2]
Source link