31

کراچی میں گرمی کی جزوی لہر، ہفتے کو پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان

[ad_1]

گرمی کی حالیہ لہر ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

گرمی کی حالیہ لہر ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

کراچی میں گرمی کی جزوی لہر جاری ہے اور سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں متبادل سمت کی شمال مغربی(بلوچستان) کی کم رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔ شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے جبکہ آج اور کل درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 تا 40 فیصد ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات نہیں ہیں۔ گرمی کی حالیہ لہر ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے سبب ہے۔اتوار سے گرمی کی جزوی لہرمیں بتدریج کمی ہوگی۔ آج ضلع تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں