27

سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کیلیے مزید 50 بسیں خریدنے کا فیصلہ

عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلیے پرعزم ہیں، شرجیل انعام میمن:فوٹو:فائل

عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلیے پرعزم ہیں، شرجیل انعام میمن:فوٹو:فائل

  کراچی: حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس کے لیے مزید 50 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیرسندھ  شرجیل  انعام میمن کی زیر صدارت  اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی بسیں  خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرجیل  انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لئے  تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ  کراچی میں بپلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے ہے۔  عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سینئر وزیر نے پیپلز بس  سروس کے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد از  جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں