[ad_1]
کراچی: سندھ میں صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محنت کشوں کے لیے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق صنعتوں میں اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں 15.62 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے محنت کشوں کی اجرت میں اضافے سے م تعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 50 صنعتوں میں کام کرنے والے نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مندوں کی اجرت میں اضافہ کردیا گیا گیا، جس کے تحت نیم ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 38 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 45 ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 47 ہزار 868 روپے مقرر کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link