51

کامیابی کا تعلق تعلیمی ڈگری سے نہیں، ایلون مسک

[ad_1]

ٹیکساس: دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے حال ہی میں روایتی تعلیم کی اہمیت پر بحث کو دوبارہ جنم دیا ہے۔

ایکس پر ایلون مسک نے فلاڈیلفیا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایتی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ کالج کو زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے طلبا اپنے کالج کے سالوں کے دوران عملی مہارت حاصل کیے بغیر قرض چڑھا لیتے ہیں۔

فزکس اور اکنامکس میں ڈگریاں رکھنے والے مسک نے کہا کہ کامیابی چار سالہ کالج کی ڈگری پر منحصر نہیں ہے۔ اس کے بجائے ہنر مند تجارت کی اہمیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹریشن، پلمبر اور بڑھئی جیسے پیشے مخصوص تعلیمی ڈگریوں کے مقابلے کیریئر کی ترقی میں زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کالج کی تعلیم کو زیادہ بڑھاوا دیا جاتا ہے۔ بہت سارے لوگ چار سال تعلیم حاصل کرنے میں گزارتے ہیں، قرض پر قرض لیتے ہیں اور اکثر ان کے پاس ایسی صلاحیتیں موجود ہی نہیں ہوتیں جنہیں وہ بعد میں استعمال کر سکیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ میں ان لوگوں کے لیے بہت احترام کرتا ہوں جو اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں۔ ہمیں الیکٹریشنز، پلمبرز اور کارپینٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ پولیٹیکل سائنس میں کہیں زیادہ اہم ہے میرے خیال میں ہمیں یہ خیال نہیں ہونا چاہیے کہ کامیاب ہونے کے لیے آپ کو چار سالہ کالج ڈگری کی ضرورت ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں