[ad_1]
راولپنڈی: تھانہ کورال کی حدود گلبرگ گرین سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں نوجوان گزشتہ روز گھر سے اپنے ریسٹورنٹ کے لیے نکلا اور لاپتا ہوگیا، آج گلبرگ گرین میں زیر تعمیر مکان سے لاش برآمد ہوئی۔
مقتول کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کر دی گئی۔
ورثاء نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول عبدالماجد راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں گھر سے نکلا تو اس کا موبائل فون بند ہو گیا تھا۔
[ad_2]
Source link