43

پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹروں کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

[ad_1]


لاہور:

حکومت پنجاب نے صوبے میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا اور بیلاروس نے الیکٹرک بس پروجیکٹ میں بھی معاونت کی پیش کش کردی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی، اس دوران بیلاروس کے ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کے دوران بیلاروس کی جانب سے پنجاب میں الیکٹرک بس پروجیکٹ میں بھی معاونت کی پیش کش کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال، زراعت، تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں، بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاً ٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔

بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے کہا کہ ٹریڈ کے لیے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کے لیےخوش آئند ہو گا۔

اس موقع پر بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کے لیے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بینک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں