32

بین اسٹوکس اور برینڈن میکولم کے درمیان چھکوں کا مقابلہ

[ad_1]


اسلام آباد:

تیسرے ٹیسٹ سے پہلے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کے درمیان چھکوں کا مقابلہ ہوا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹ میں کپتان اور ہیڈکوچ آمنے سامنے تھے، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر برینڈن میکولم کوکیرئر میں ایک سو سات چھکے لگا چکے ہیں۔

 انگلینڈ ٹیم کے کپتان بن اسٹوکس اب تک ایک سو اکتیس چھکےلگانے کا اعزاز رکھتےہیں، نیٹ میں دونوں کے درمیان گیند کو باونڈری لائن سے باہر پھیینکنےکے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے ٹیم ارکان نیٹ کے ساتھ کھڑے تھے۔

جو ہر اسٹروک پر دونوں کو داد دیتے رہے، اس مقابلے کا فاتح برینڈن میکولم کو قرار دیا گیا جنہوں نے سکون کے ساتھ گیند کو باونڈری کے پار پہنچایا، دوسری طرف بین اسٹوکس کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کے بعد نروس دکھائی دیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں