[ad_1]
کراچی:
کورنگی کے علاقے 2 نمبر اسٹاپ کے قریب میڈیکل اسٹور میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کی ادویات و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ 2 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ رینجرز ، علاقہ پولیس اور ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق علی میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور میں لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے 2 گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آتشزدگی کے باعث دکان کے اوپر بنے ہوئے فلیٹس میں بھی دھواں بھرنے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
[ad_2]
Source link