44

چاپ اسٹکس سے کم وقت میں زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ

[ad_1]

بنگلادیش کی ایک خاتون نے چاپ اسٹکس کا استعمال کرتے ہوئے ایک منٹ میں چاول کے 37 دانے کھا کر سب سے زیادہ دانے کھانے کا ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ سمیہ خان نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چند برسوں سے اپنے ہر کھانے کے لیے چاپ اسٹکس کا استعمال کر رہی ہیں۔

سمیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ کورین کلچر کو بہت پسند کرتی تھیں اس لیے انہوں نے اپنی چاپ اسٹکس خرید لیں۔ اس کے بعد سے انہوں تقریباً ہر کھانا چاپ اسٹکس سے کھایا اور کیوں کہ ان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے اس لیے وہ تقریباً روزانہ ہی چاول کھایا کرتی ہیں۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک فرد نے سمیہ کے کھانے کی صلاحیتوں پر غور کیا اور انہیں ریکارڈ بنانے کے متعلق تجویز دی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 27 دانے کھا کر بنایا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں