[ad_1]
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مقابلے تحت کری ایٹرز کو چھ موضوعات پر مختصر ویڈیوز بنانے کی دعوت دی گئی ہے جن میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراسانی کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق مقابلے ذریعے ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مقصد پلیٹ فارم کے صارفین کو ڈیجیٹل سیفٹی کا پیغام پھیلانے اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رُجحان کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس مقابلے میں شرکت کرکے صارفین دوسروں کو ذمہ دارانہ آن لائن طرز عمل کے بارے میں آگاہی دینے میں کردار ادا کریں گے اور سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تخلیق میں حصہ لیں گے۔
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود کانٹنٹ اِس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہو۔
کری ایٹرز DigitalHifazat# ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرکے اور درخواستوں میںptaofficialpk @ کو ٹیگ کرکے مقابلہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ٹک ٹاک پر مقابلے کےآفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم پُر کر کے ویڈیوز کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے۔ ایپ پر DigitalHifazat# ہیش ٹیگ تلاش کرکے پیج تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
کامیاب ویڈیوز کا انتخاب کانٹنٹ کے معیار، موضوع سے مطابقت اور ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی تعمیل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا اور کامیاب شرکت کنندہ کو ایپل آئی پیڈ ایئر دیا جائے گا جبکہ دو رنر اپ کو سام سنگ اسمارٹ فون ملیں گے۔
کانٹنٹ 13برس اور اس سے زائد عمر کے شرکاء کے لیے ہے ٹک ٹاک اورپی ٹی اے کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی اور تحفظ کو بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، یہ مقابلہ پانچ نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔
[ad_2]
Source link