[ad_1]
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ اس تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے تھے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
[ad_2]
Source link