40

’’سکون میں ہوں‘‘ ٹیم سے آرام ملنے پر شاہین بیٹے کیساتھ وقت گزارنے لگے

[ad_1]


کراچی:

سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی۔

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں آرام دیے جانے کے بعد شاہین آفریدی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو سینے پر لٹا رکھا ہے۔

تصویر میں بچے کا چہرہ مکمل دکھائی نہیں دے رہا جبکہ کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ وہ سکون میں ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین اور انشا آفریدی کی شادی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی اور انکے ہاں اگست 2024 میں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں