45

بشریٰ بی بی کا قیام، اراکین اسمبلی کے وزیراعلیٰ ہاؤس بغیر اجازت داخلے پر پابندی

[ad_1]

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی اسلام آباد سے پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچی ہیں، جس کی تصدیق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی کی اور بتایا کہ وہ کچھ عرصہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہی قیام کریں گی۔

 

ذرائع کے مطابق بشری ٰ بی بی کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کا ایک فلور خالی کروالیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ   وزیراعلی ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ  ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار بھی بغیر اجازت نہیں آسکیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق  بشری بی بی کی وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور حامد خان موجود تھے۔

 

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا جبکہ موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں