43

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج بیرون ملک روانگی کا امکان

[ad_1]


لاہور:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لندن سمیت دیگر ممالک کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور دونوں رہنما آج لاہور سے دبئی روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا دبئی، لندن، امریکا اور یورپ جبکہ مریم نواز کا نواز شریف کے ہمراہ لندن اور یورپ کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف آج لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہونے کا امکان ہے اور وہ صبح 6 بجے جاتی امرا رائیونڈ سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف 5 ملکوں کا دورہ کریں گے، جن میں دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے ممالک شامل ہیں، دبئی میں ان کا قیام ایک روز کے لیے ہوگا، جس کے بعد وہ لندن جائیں گے۔

نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے جہاں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعد نوازشریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، نوازشریف کا اپنے چیک اپ کے لیے لندن کا دورہ شیڈول تھا لیکن آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ دو بار ملتوی کیا تھا تاہم اب نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن میں چند اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں