[ad_1]
ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو آج سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔
عمان کے الامارات اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے مدمقابل آئیں گی جبکہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان اے کے درمیان 6:30 بجے کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کو شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرایا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایمرجنگ ایشیاکپ کا فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link