40

اسپشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی پی ایس بی کے بورڈ ممبران میں شامل

[ad_1]

اسپشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی کو پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے بورڈ ممبران میں شامل کرلیا گیا۔


رونق لاکھانی کے علاوہ 3 مزید نئے ارکان کو پی ایس بی کا بورڈ ممبر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر سے چیئرپرسن اسپشل اولمپکس پاکستان رونق اقبال لاکھانی کو لیا گیا ہے۔

نیشنل بینک سے کریم اکرم کو بورڈ ممبر مقرر کیا گیا ہے، 2 ارکان صدر اعصام الحق قریشی کو پاکستان ٹینس فیڈریشن سے بورڈ ممبر بنایا گیا ہے، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کا بھی پی ایس بی بورڈ ممبر تقرر ہوا ہے۔

چاروں نئے ارکان کی بطور پی ایس بی بورڈ ممبر 2 سال مدت ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں