[ad_1]
ایک آسٹریلوی خاتون اس وقت دو چٹانوں کے بیچ میں بری طرح پھنس گئیں جب انہوں نے اپنا گرا ہوا فون اٹھانے کی کوشش کی۔
آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی میں دو چٹانوں کے بیچ سے اپنا فون بازیافت کرنے کی کوشش میں پھنسی خاتون کو 7 گھنٹے بعد صحیح سلامت نکال لیا گیا۔
نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ خاتون اس ماہ دو بڑے پتھروں کے درمیان 10 فٹ کی شگاف میں پھسل گئی اور اس طرح کہ ان کا سر نیچے تھا اور پاؤں اوپر رہ گئے۔
لہٰذا وہ باہر نکلنے میں ناکام رہیں اور 7 گھنٹے تک ایسے ہی پھنسی رہیں۔
پہلے پہل خاتون کے دوستوں نے انہیں نکالنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور جب وہ ایک گھنٹے سے زیادہ الٹی لٹکی رہیں تو دوستوں نے ایمرجنسی نمبر ٹرپل زیرو پر کال کی۔
حکام نے بتایا کہ NSW ایمبولینس نے محفوظ رسائی پوائنٹ بنانے کے لیے بھاری پتھروں کو ہٹانے کے لیے ایک ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا۔
سروس نے کہا کہ بہت احتیاط کے ساتھ استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک سخت لکڑی کا فریم بنایا گیا جب کہ خاتون کا بچاؤ کرنے والے کام کر رہے تھے۔ ٹیم کو ایک گھنٹہ کے دوران خاتون کو باہر نکالنے کیلئے سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیم ورک کی مدد سے 500 کلو وزنی چٹان کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا اور خاتون کو بخیروعافیت بچا لیا گیا۔
[ad_2]
Source link