[ad_1]
حال ہی میں سوشل ویب سائٹ Reddit پر ایک صارف نے ایک کمپنی کی جانب سے اس وقت مسترد کیے جانے کا اپنا مزاحیہ واقعہ شیئر کیا جب وہ انٹرویو دے رہا تھا۔
ریڈ اٹ ملازمین کے لیے کیریر میں جدوجہد، دفتری تجربات اور کام کی جگہ پر موجود خدشات شیئر کرنے کے لیے ایک مقبول پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ملازمین گمنام طور پر اپنی کہانیاں شیئر کر سکتے ہیں، مشورے لے سکتے ہیں اور ایسے ہی چیلنجز کا سامنا کرنے والے دوسرے لوگوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں، ایک صارف نے ایک کمپنی کی جانب سے مسترد کیے جانے کا اپنا "مزاحیہ طور پر بدقسمت" واقعہ شیئر کیا جب کہ زوم کال پر اس کا انٹرویو کیا جا رہا تھا۔
اپنی پوسٹ میں شہری نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ سینئر مینیجرز اور چیف آف اسٹاف سمیت ایک پینل کے ساتھ انٹرویو کے دوسرے دور کے دوران پیش آیا۔
یہ تین انٹرویوز میں سے دوسرا تھا۔ یہ اب تک کا سب سے طویل انٹرویو تھا جو ایک گھنٹے سے زائد کے وقت پر محیط تھا۔ صارف نے لکھا کہ انٹرویو اچھا جا رہا تھا اور پینل ہلکی پھلکی بات چیت کر رہا تھا کہ تبھی اسے ای میل موصول ہوئی جس میں اسے بحیثیت امیدوار مسترد کردیا گیا تھا جبکہ انٹرویو ابھی جاری تھا۔
اتنے میں چیف آف اسٹاف نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اگلے تیسرے انٹرویو کے لیے فری ہیں جس پر صارف نے انہیں ای میل بتائی جس میں انہیں مسترد کردیا گیا تھا۔
اس بات نے پورے پینل کو چونکا دیا۔ وہ ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ اور کون سے امیدوار رہ گئے ہیں؟ ہم نے سوچا تھا کہ یہ آخری امیدوار ہوگا۔
صارف نے بتایا کہ اس کے بعد چند منٹ تک عجیب سی خاموشی رہی پھر ان میں سے ایک نے صارف کو یقین دلایا کہ وہ ہفتے کے آخر تک اس سے رابطہ کریں گے اور پھر مجھے زوم کال سے نکال دیا گیا۔
[ad_2]
Source link