[ad_1]
آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم میں 2 نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ون ڈے کپ کے دوران فاسٹ بولر محمد حسنین اور جہانداد خان کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، اس لیے آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں نوجوان بالرز کو موقع ملنے امکان ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ والے محمد حسنین نے چیمپئینز ون ڈے کپ میں 17 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ جہانداد خان 10 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے؛ اسکواڈز کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان
فاسٹ بولر محمد حسین کو تیز رفتار ہونے کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کیلئے موزوں قرار دیا جارہا ہے، وہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ہمراہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان کو کپتانی ملے گی؟ حتمی فیصلہ چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہوگا
24 سالہ محمد حسین 36 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم غیرقانونی بالنگ ایکشن اور انجری کی وجہ سے انہیں کئی عرصے تک واپسی کا موقع نہیں مل سکا۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ بورڈ نے وائٹ بال ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی
سلیکشن کمیٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد عاقب جاوید سمیت دیگر اراکین دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے ایک نئی حکمت عملی متوقع ہے۔
قومی ٹیم 29 اکتوبر کو میلبرن کیلئے روانہ ہوگی، یکم اور 2 نومبر کو پریکٹس سیشن میں لے گی بعدازاں 4 نومبر کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link