35

روبوٹکس کے ذریعے معدوم شدہ جانوروں کے ارتقا کو سمجھنے کی کوشش کامیاب

[ad_1]

برطانیہ میں محققین کی ایک ٹیم نے طویل عرصے سے ناپید انواع کے ارتقائی رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے روبوٹکس کا سہارا لیا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ڈاکٹر مائیکل اشیڈا کی سربراہی میں ٹیم نے حال ہی میں ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ایک دن کے اندر معدوم شدہ جانوروں کے روبوٹک ماڈلز کو متحرک کرکے لاکھوں سال کے ارتقا کو سمجھنا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل اشیڈا نے بتایا کہ ایک نئی تھری ڈی پرنٹ شدہ ٹانگ کے ساتھ اور انجینئرنگ کے ذریعے ہم ایک ہی دن میں لاکھوں سالوں کے ارتقا کو نقل کر سکتے ہیں۔ 

ٹیم نے فوسلائزڈ مچھلی کے آباؤ اجداد کی نقل و حرکت کو دوبارہ تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز کی جس میں فی الحال ایک منفرد مچھلی  شامل ہے جو زمین پر زندگی کے مطابق زندہ رہتی ہے۔

محققین کے مطابق روبوٹ جو اس مچھلی کی اناٹومی اور حرکات کی نقل کرتے ہیں، وہ ان ارتقائی دباؤ کو سمجھنے کے زیادہ قابل ہونگے جنہوں نے ان جانوروں کو پانی سے باہر آنے پر مجبور کیا۔

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں