36

دورہ آسٹریلیا؛ کیا محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جارہا ہے؟

[ad_1]

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی متوقع ہے جبکہ محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عامر سے رابطہ کیا تھا تاہم کئی ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ

مزید پڑھیں: رضوان کو کپتانی ملے گی؟ حتمی فیصلہ چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہوگا

انہیں آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

محمد عامر کی جگہ محمد حسنین اور نوجوان فاسٹ بولر جہانداد خان کو موقع ملنے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے؛ اسکواڈز کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان

دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف محمد عامر کا ریکارڈ قابل ذکر ہے، انہوں نے حریف ٹیم کے خلاف 58 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز 4 نومبر سے 3 ون ڈے میچز کی سیزی سے ہوگا بعدازاں 14 نومبر سے ٹی20 سیریز شیڈول ہے۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں