32

پاکستان کیخلاف سیریز میں شکست کیوں ہوئی؟ انگلش کپتان نے بتادیا

[ad_1]

پاکستان کیخلاف سیریز ہارنے والی انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، کیویز کیخلاف سیریز میں کم بیک کی کوشش کریں گے۔
 

میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اعتراف کیا کہ بطور بولر اور بیٹر ہم نے اچھا پرفارم نہیں کیا، لمبے عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد مسلسل 2 میچز ہارنا تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پاکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر فوکس کریں گے، کرکٹ میں اچھے برے دن ہوتے ہیں۔ میری میچ فٹنس بلکل ٹھیک ہے، اسپنرز کی آپشن موجود تھے تو بالنگ کروانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ ساجدخان، نعمان علی نے شاندار صلاحتیں دکھائیں، ذہنی طور پر اسپن پچز کیلئے تیار نہیں تھے جو ہمارے سیریز میں شکست کا سبب بنا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں