36

لاہور میں شہری کو سرعام لوٹ لیا گیا

[ad_1]


لاہور:

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ٹاؤن شپ میں شاہراہ پر ڈکیتوں نے سرعام شہری کو لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاؤن شپ کی مصروف شاہراہ پر سرعام ڈکیتی کی واردات ہوئی، موٹرسائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں نے کار سوار کو لوٹ لیا۔

ڈکیتی کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آگئی، موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو اسلحہ کے زور پر لوٹا۔

مسلح افراد شاہراہ پر شہری عبدالوحید کا سامان سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوئے۔ متاثرہ شہری عبدالوحید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں