39

چڑیا گھر میں پراسرار مخلوق کا معمہ، شہریوں سے شناخت میں مدد کی اپیل



 

انگلینڈ میں ایک چڑیا گھر میں عجیب و غریب مخلوق دیکھی گئی ہے جس کے بارے میں شہریوں سے شناخت میں مدد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے برسٹل چڑیا گھر نے جنگل کے علاقے میں نصب کیمرے میں پکڑے گئے پراسرار پروں اور سینگوں والے جانور کی شناخت کے لیے عوام سے مدد مانگی ہے۔

چڑیا گھر نے کہا کہ ادارے علاقہ جو متعدد جنگلی جانوروں کا گھر ہے، میں لگے کیمرے  نے پراسرار پروں اور سینگوں والی مخلوق کی تصویر کھینچی ہے۔

چڑیا گھر نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ہماری یو کے کنزرویشن ٹیم نے کیمرہ ٹریپس سے رات کو کھینچی جانے والی تصاویر کو دیکھتے ہوئے یہ دریافت کیا جہاں ریچھ اور بھیڑیے اور لنکس کے ساتھ رہتے ہیں، وہاں یہ مخلوق دیکھی گئی۔

تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد ادارے کا کہنا تھا کہ اس مخلوق کی چار ٹانگیں دکھائی دیتی ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔

بہت سے مبصرین کا کہنا تھا کہ تصویر میں موجود جانور مونٹ جیک ہرن لگتا ہے لیکن چڑیا گھر کے حکام نے فیس بک پوسٹ میں ہرن کی تصویر کے ساتھ پراسرار مخلوق کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

 



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں