41

پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورۂ پاکستان کے وینیو کی تصدیق کردی

[ad_1]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورۂ پاکستان کے وینیو کی تصدیق کردی۔


بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا اے اپنے پہلے دورۂ پاکستان میں 11 سے 21 نومبر تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد 25، 27 اور 29 نومبر کو 50 اوورز کے 3 ون  ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سری لنکا اے کی ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روز کی پریکٹس کے بعد وہ 11 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے چار روزہ میچ میں شاہینز کے مقابل ہوگی۔ 

دونوں چار روزہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہونگے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی اپنے  نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں پر توجہ جاری رکھے ہوئے ہے اور شاہینز 3 ماہ میں اپنی دوسری ہوم سیریز کھیلے گی۔

اگست میں بنگلادیش اے نے اسلام آباد میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی تھی۔

اس سال ہوم سیریز کے علاوہ پاکستان شاہینز نے ڈارون آسٹریلیا میں بنگلادیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کے علاوہ دو ون ڈے میچز اور پھر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔ 
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں