47

لاہور؛ ڈولفن اسکواڈ کی اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں، چھینا جھپٹی میں ملوث ملزم گرفتار

[ad_1]


لاہور:

ڈولفن اسکواڈ کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جہاں انار کلی اردو بازار سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ملزم شہری سے موبائل چھین کرفرار ہوا تھا جہاں شہریوں کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو اردو بازار سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔

ڈولفن اسکواڈ کے مطابق شہری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی شناخت کر لی اور گرفتار ملزم شہزاد ریکارڈ یافتہ ہے جسے تھانہ انارکلی کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں