47

میرے لیے ہر وہ اننگ اہم ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، سعود شکیل

[ad_1]


کراچی:

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ طویل مدت کے بعد اپنی سرزمین پر  فتح کی خوشی ہوئی، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہتر حکمت عملی اپنائیں گے۔

نیا ناظم آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی اچھا شگون رہا، ہوم سیریز میں ایک نئی اسپرٹ تھی، کچھ لڑکوں کا کم بیک تھا اور کچھ  نئے لڑکے کھیل رہے تھے، تمام کھلاڑیوں نے اپنا کردار نبھایا۔

سعود شکیل نے کہا کہ اسپنر زنعمان علی  اور ساجد خان  کے ساتھ  بیٹر کامران غلام نے اچھا پرفارم کیا، کامران غلام نے مشکل وکٹ پر اسکور کیا، میری اننگز  میں ساجد  خان اور نعمان علی کی بیٹنگ بہت اہم رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میچ جیت جائے میرے لیے بہت اہم  ہے، میرے لیے ہر وہ اننگ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، میں بیس سے تیس رنز بناوں اور پاکستان میچ جیت جائے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ گال ٹیسٹ میں دوسو رنز کیے تھے، وہاں کی پچ کی کنڈیشنز پنڈی جیسی تھیں، اصل کامیابی  پاکستان کی میچ میں  جیت ہوتی ہے ذاتی پرفامنس نہیں، کوئی بھی بڑا کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں