[ad_1]
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اے آئی فیچرز متعارف کرانے شروع کر دیے۔ کمپنی کی جانب سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک میں ایپل انٹیلی جنس متعارف کرا دیا گیا۔ ایپل کی جانب سے لیا جانے والا یہ قدم اے آئی دنیا میں کمپنی کا پہلا قدم ہے۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ان فیچرز میں اے آئی پاورڈ رائٹنگ ٹولز، نوٹیفکیشن سمریز اور کلین اپ ٹول ہے جو تصاویر میں موجود نقص کو ختم کرے گا۔
آج سے پہلے ایپل انٹیلی جنس صرف ڈیویلپرز اور پبلک بیٹا آپریٹنگ سسٹمز میں دستیاب تھا لیکن اب کمپنی کی جانب سے عوامی سطح پر جاری کر دیا گیا ہے۔
البتہ، جاری کیے گئے فیچرز میں اب بھی بِیٹا لکھا ہوگا اور ایپل انٹیلی جنس ارتقائی مراحل میں رہے گا۔ سِری کو ایک نیا لُک دیا جائے لیکن اس کے زیادہ تر نئے فیچرز 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
[ad_2]
Source link