[ad_1]
لاہور:
پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے کاہنہ نے جھگڑے کے دوران 14 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی کے نتیجے میں چودہ سالہ لڑکے کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
متاثرہ بچے کی مدعیت مین پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو روز قبل مبینہ ملزم فیضان اور زین کا متاثرہ لڑکے اویس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس پر دونوں نے تیزاب پھینک کر میرے بیٹے سے بدلہ لیا ہے۔
مقدمہ اندراج کے بعد پولیس ملزمان کے گرفتار نہیں کرسکی جبکہ کہا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا جن کی تلاش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link