20

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے نجکاری کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کی  نجکاری کے لیے بولی 31 اکتوبر کو کروانے یا تاریخ میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی نیلامی کے حوالے سے صرف ایک کنسورشیم کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے تاحال پیشگی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔  

پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کے لیے پی آئی اے حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں بولی کے انتظامات مکمل رکھنے کے لیے پی آئی اے حکام کو اسٹینڈ بائی کے لئے کہا گیا ہے۔ پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں  ایک ماہ توسیع کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام میں حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری معاشی اصلاحات کی اہم ترجیح ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں