[ad_1]
PESHAWAR:
خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرائے نورنگ کے علاقے کوٹکہ شیر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خفیہ ایجنسی اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
اسپیشل برانچ کے اہلکار کی شناخت عارف خان کے نام سے کی گئی، لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کر دی گئی۔
اورکزئی میں نامعلوم افراد نے پولیو ورکر پر فائرنگ کی جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
[ad_2]
Source link