33

عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست؛ پراسیکیوٹروپولیس ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوٹر اور پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ وکلاء نے دیگر تمام کیسز کی سماعت ایک ہی روز رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے اس لیے تمام درخواست ضمانتوں پر بحث کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر اور پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں