[ad_1]
قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کے اچانک عہدہ چھوڑنے پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی حیران رہ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ کرکٹ پاکستان کرکٹ گیری کرسٹن کی کوچنگ سے کیسے محروم ہوگئی؟ کچھ ہفتوں قبل ایک قدم آگے بڑھے اور آج دو قدم پیچھے ہوگئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے ساتھ کرنا بند کرو! اس قسم کی چیزیں کرتے رہنے کیلئے بہت وقت ہے۔
مزید پڑھیں: گیری کرسٹن کا اچانک استعفیٰ؛ پی سی بی سوالات کے گھیرے میں
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان گیری کرسٹن کے اچانک مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی تھی۔
دوسری جانب ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی جانب سے عہدہ چھوڑنے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلیے جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
تاہم خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان کے نئے کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی کے درمیان متنازع تبدیلی کے بعد بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے گیری کرسٹن مستعفیٰ ہوئے۔
دوسری جانب امریکا اور ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کیساتھ بطور ٹی20 ورلڈکپ 2024 پہلا اسائنمنٹ تھا جس میں قومی ٹیم امریکا سے ہار کے بعد گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی تھی۔
[ad_2]
Source link