40

جیسے نوازشریف، آصف زرداری واپس آئے عمران خان بھی آسکتے ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جس طرح نوازشریف اور آصف زرداری واپس آئے ہیں بانی پی ٹی آئی بھی آ سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان بڑی آسانی سے جیل سے نکل سکتے ہیں۔ جیسے نواز شریف اور آصف زرداری واپس آئے بانی پی ٹی آئی بھی آسکتے ہیں۔ ضمبر کی مار بڑی جان لیوا ہوتی ہے۔ عوام کو نظر آرہا ہے کہ ترمیم پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کے لیے کی گئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ 26 ویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی اور 27 ویں ترمیم کی بات ہورہی ہے۔ عوام کے فائدے کی قانون سازی کے بجائے عوام کے نقصان کی قانون سازی کی گئی۔ ایک رات ایسی ترمیم پاس کرانے کی کوشش کی گئی جسے کسی سینیٹر نے دیکھا بھی نہیں تھا۔ ا

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے آپ کو وقتی فائدہ تو مل جائے گا لیکن کل کو یہ قوانین آپ کے اپنے گلے پڑیں گے۔ ہمارے آئین میں 23 ترامیم ہوئیں ان میں 56 فیصد عدلیہ سے متعلق ہیں۔ ہمارے ایک ساتھی نے ہمارے پارٹی کے اقلیتی رکن کو کال کر کے پیسوں کی آفر کی جس پر اس نے کہا کہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارے ساتھی نے جواب دیا کہ اجازت تو ہمارا مذہب بھی نہیں دیتا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں