55

سبی روڈ پر فائرنگ سے قبائلی رہنما، 2 لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی


QUEETA:

بلوچستان میں سبی روڈ پر نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی روڈ پر نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں قبائلی رہنما اور دو لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے قبائلی رہنما سمیت تمام چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں