38

لاہور؛ نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 10افراد گرفتار

[ad_1]


لاہور:

اولڈ انارکلی کے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اولڈ انارکلی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ اولڈ انارکلی میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ اولڈ انارکلی رضا ذاکر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا تھا کہ زنا کاری نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے، معاشرے میں سماج دشمن عناصر کو فروغ دینے والے کیفرِ کردار تک پہنچائے جائیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں