[ad_1]
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے اللہ والا ٹاؤن جھنڈا چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ ولید کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 17 سالہ حاشر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔مضروب کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
دوسری جانب پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ شعیب شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال لیجایا گیا ۔جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
[ad_2]
Source link