[ad_1]
سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل نے ایلون مسک کے ’ایکس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخر سے اب تک حصص کی قیمت چار گنا بڑھنے کے بعد ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی جبکہ ایلون مسک کی ایکس ہولڈنگز کی مالیت تقریباً 9.4 ارب ڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی عہدے پر براجمان ہونے کے امکانات کو انکے گروپ کے شیئرز بڑھنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ 2022 میں متعارف کروائی تھی۔
[ad_2]
Source link