35

نوابشاہ ریلوے اسٹیشن سے جعلی ریلوے ملازم گرفتار

[ad_1]


لاہور:

ریلویز پولیس نے نوابشاہ ریلوے اسٹیشن سے جعلی ریلوے ملازم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ملزم ریلویز پولیس کے مطابق ساجد علی کو اسپیشل برانچ کے نمائندے امتیاز علی نے شک کی بنیاد پر روکا، ملزم ٹرین کراچی ایکسپریس کے ذریعے پڈعیدن سے نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا۔

ریلوے ٹی سی آر شان علی کے دریافت کرنے پر ملزم نے اپنے آپ کو محکمہ ریلوے کا کارپینٹر ظاہر کیا لیکن ملزم کے پاس سفری اور پلیٹ فارم ٹکٹ بھی موجود نہیں تھا، ملزم کے قبضے سے محکمہ ریلوے کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا۔

ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس نوابشاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں