36

نیوکراچی میں قائم 1100 غیر قانونی دکانوں کو پیر سے منہدم کیا جائے گا

[ad_1]


کراچی:

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی نے کراچی فائیو ڈی میں قائم غیر قانونی دوکانوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سالوں سے قائم نالے پر بنی ہوئی گیارہ سو دوکانوں کو گرانے کے آرڈرز دیے۔

اعلامیے کے مطابق دکانوں کو منہدم کرنے کے آپریشن کا آغاز باقاعدہ طور پر پیر کی صبح سے کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے اپنے دفتر میں تمام محکموں کے اعلی افسران کی میٹنگ بھی کی۔ میٹنگ میں میونسپل کمشنر نیو کراچی، کے ایم سی اینکروجمنٹ کے ڈائریکٹرز ، پولیس کے ڈی ایس پیز ، کے الیکٹرک افسران، کے ڈی اے کے افسران نے بھی شرکت کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں